ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

کرکٹ کی عالمی جنگ کل سے شروع ہورہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ : کرکٹ کی عالمی جنگ کل سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شروع ہورہی ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور سابق ورلڈ چیمپئین سری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں دنیا کی چودہ بہترین ٹیموں کے درمیان دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ شروع ہونے والی ہے۔ چودہ وینیوز پر چوالیس دن سنسنی خیز اننچاس میچ ہوں گے۔

دھڑکنیں تیز ہورہی ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں پہلا ٹاکرا نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

ایونٹ کا دوسرا میچ ہفتے کی صبح ساڑھے آٹھ بجے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ میں شامل ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور اسکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

عالمی کپ کا میلہ کون لوٹے گا فیصلہ انتیس مارچ کو میلبورن میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں