ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان کے معروف ریسٹورنٹ بار بی کیو ٹو نائٹ کا افتتاح کردیا گیا۔
پاکستانی کھانوں کی خوشبوئیں اب ملائیشیا کی فضاؤں میں بھی مہکیں گی, پاکستان کے معروف ریسٹورنٹ باربی کیو ٹو نائیٹ کی سلور جوبلی کے موقع پر ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں بھی بار بی کیو ٹونائٹ ریسٹورنٹ کی برانچ قائم کردی گئی۔
بارکیو ٹونائٹ کے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح ملائیشیا کے وزیر سیاحت و ثقافت داتو سری محمد نزری بن عبدالعزیز نے کیا، انہوں نے کہا کہ ملائشیا کی حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، باربی کیو ٹونائٹ ایک شاندار برانڈ ہے، وہ بزنس کے لئے ملائشیا کا انتخاب کرنے پر سردار رعبدالرحیم کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر باربی کیو ٹو نائٹ کے اونر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستانی کھانوں سے دنیا بھرمیں ملک کا امیج بہتر کیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملائشیا میں بہت جلد باربی کیو ٹو نائٹ کی دوسری برانچ بھی کھولی جائے گی جبکہ نیروبی ، سنگاپور کے بعد سعودی عرب میں بھی برانچ قائم کی جائے گی۔
باربی کیو ٹو نائٹ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر ندیم خان ، سیکریٹری وزارت ٹور ازم و کلچر مرزا خلیل بیگ اور دیگر مہمانوں نے بھی خصٓوصی شرکت کی۔