اشتہار

‘کیس ختم پیسہ ہضم ، آصف زرداری نے ن لیگ کو ختم کردیا’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کیس ختم پیسہ ہضم،آصف زرداری نےن لیگ کوختم کردیا، مولانافضل الرحمان آئیں،ن لیگ کےقل پڑھائیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ کابہت بڑادن ہے، قوم نےغیرملکی سازش کوبلے سے پھینٹا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آوازہے، میں نے اتنی گھٹیا تھرڈ گریٹ حکومت کبھی نہیں دیکھی، رانا ثنااللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں میں چھاپے مارے ، منشیات فروش وزیرداخلہ کو کوئی شخص سلیوٹ مارنا بھی پسند نہیں کرتا۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کو لاہور میں بلے نے 3 جگہ مارا ہے، باوقار غیر جانبدار اور شفاف الیکشن سے عوام میں خوشی کے لہر ہے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایف آئی اے اور نیب میں اپنے بندے لگائے ،اینٹی کرپشن میں گریڈ20کا آدمی لگایاتاکہ عمران خان کےساتھیوں کو تنگ کیا جائے، ان کے جلسوں میں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ، ان کے خلاف ایک پرچہ بتائیں جو میں نے بطور وزیرداخلہ کیا ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ان کو سیاسی طورپر ذبح کردیا گیا ، شہباز شریف اب سی ڈی اے کا وزیراعظم رہ گیا ہے،شہبازشریف کی حکومت 2 ووٹ پر کھڑی ہے، اب اسمبلیاں توڑ دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کےقاتل کیخلاف لاہورمیں رٹ پٹیشن دائرکی ہے اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے کل سپریم کورٹ جا رہا ہوں، اوورسیز میں 85 فیصدعمران خان کا ووٹر ہے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، ترسیلات زر کم ہوگئیں، پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر کم ہورہے ہیں۔

حمزہ شہباز سے متعلق سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ککڑی کہاں گیاکڑک ہوگیاہے، ککڑی کوعمران خان نے کڑک کردیا ہے، عمران خان پہلےدن سےکہہ رہاتھایہ اپنےکیسزختم کرنے آئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح34فیصدبڑھ گئی ہے اور کوئی حل نہیں، شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں،الیکشن کااعلان کریں، غیرملکی سازش ہوئی تو انھوں نے سمجھا عمران خان گھر چلا جائے گا، عمران خان ان سب کو گھر بھیج کر جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیس ختم پیسہ ہضم آصف زرداری نےن لیگ کوختم کردیا، ن لیگ کا لکشمی چوک میں سیاسی جنازہ نکلا ہے ، مولانا فضل الرحمان آئیں ن لیگ کے قل پڑھائیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نہ قسط ملنی ہے، نہ کسی ملک نے ان کو پیسے دینے ہیں، آئی ایم ایف،قطر،سعودیہ عرب کسی نے انہیں ایک ٹکہ نہیں دینا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی حل نہیں شہباز شریف اسی ہفتے اسمبلی توڑیں، نگراں حکومت بنائی جائے اور الیکشن کا اعلان کیاجائے، پہلے ہی کہا تھا 15جولائی سے 30 اگست ملک کے اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ گھر گھر میں گھس گیا ہے، ملک میں جتناجلدی الیکشن ہوں اتنابہترہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرے گا، جو ملک و قوم کے مفاد میں نہ ہو، آئی ایم ایف سے عوام کیلئے بہتر چیزیں منظور کرائیں گے۔

رانا نثا اللہ پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنی طرف سے جو کیا ہے اس کا فائدہ بھی ہمیں پہنچاہے، بعض اوقات خاموش رہنا بھی فائدہ دیتا ہے، ہم پہلے بھی میڈیا والوں کو موبائل فون پر مہیا تھے آج بھی ہیں۔

ضمنی انتخابات میں کامیابی پر سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کو کل رات 12بجے سے ایسی چپ لگی کہ سانپ سونگ گیا ہے، عام انتخابات کےعلاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں ہے، ہمیں قومی اسمبلی کو انتخابات کی طرف لے جانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرے مشورے کےبغیرہی عمران خان کامطالبہ ہےقومی اسمبلی کا الیکشن کرایاجائے، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پی ٹی آئی نےفیصلہ کرناہےاگرمجھ سےکوئی رائےمانگی گئی تودونگا، میری چھوٹی سی جماعت ہے لیکن چٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑاہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں