کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، ایس آئی یو فاروق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو نے گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
فاروق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں انیس بینک ڈکیتیاں ہوئیں، ان میں سے سترہ ڈکیتیوں کےملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،جبکہ دو کی تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر فاروق اعوان نے گرفتارملزمان اور ان سے برآمد ہونےوالا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔