اشتہار

گلگت میں آرمی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، آٹھ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: گلگت میں آرمی ہیلی کاپٹر کی کریش لنڈنگ کے نتیجے میں پائلٹس سمیت آٹھ مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کو گلگت کے علاقے نلتر میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

مذکورہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے علاوہ 11 غیر ملکی اورچھ پاکستانی سوار تھے۔

- Advertisement -

 آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق حادثے دو پائلٹس اور چیف انجینئر شہید جبکہ  6 غیرملکی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ناروے کے سفیر،فلپائن کےسفیر اور ان کی اہلیہ اور ملائشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل ہیں۔ حادثے میں پولینڈ اورہالینڈ کے سفیروں سمیت  13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونےوالےپائلٹس میجر فیصل اور میہجر التمش ہیں۔    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق تین ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ ان میں سے ایک کوفی الحال نامعلوم وجوع کی بناء پر کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔  Update Naltar:Info so far; 2 Pilots& 2-3 foreigners fatalities.13 survivors with varying degree of injuries.Update, more info to follow-4

 وزیر اعظم نواز شریف بھی گلگت میں موجود تھے اور مذکورہ ہیلی کاپٹر میں موجود افراد ان کی تقریب میں شرکت کے لئے گلگت جارہے تھے، حادثے کے بعد تقریب ملتوی کردی گئی اور وزیر اعظم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

اظہارِ افسوس

=صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے میں پائلتس اور غیر ملکی سفیروں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےبھی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیلز پارٹی کے شریک چیئر مین  بلاول بھٹو زرداری اور رہنما فریال تالپور نے بھی سانحے پر اظہارِ افسوس کیا۔

ذمہ داری

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے زمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان مہمند اجنسی کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان اس سے قبل بھی غیر ملکیوں پر حملے کرچکی ہے خیال کیا جارہا ہے کہ اس حملے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں