گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری وسائل کا بھرپوراستعمال کیا گیا۔ سرکاری محکموں کے ملازمین کومبینہ طورپرریلی میں شرکت پر مجبورکیا گیا۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی طرف سے نکالی جانے والی استحکام پاکستان ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری وسائل کا بھرپوراستعمال کیا گیا۔
محکمہ ہیلتھ ،ایجوکیشن ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ورکروں اورمیونسپل کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین کوریلی میں شرکت کا پابند کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی ریلی کی قیادت تین وزراء نے کی ۔ریلی میں کامونکی ،وزیرآباد،حافظ آباد اور نوشہرہ ورکاں سے ن لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی چندا قلعہ بائی پاس سے شروع ہو کر پنڈی بائی پاس پر اختتام پذیر ہوئی، مقررین نے خطاب میں پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر دھرنوں پر کڑی تنقید کی اور پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مطالبات کو غیرآئینی قراردیا، اس موقع پر شرکاءنے وزیراعظم کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔