تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گوگل نے نئی اپلیکیشن ’’ان باکس‘‘ لانچ کر دی

گوگل نے اپنے جی میل صارفین کیلئے اپنی نئی سروس ’ ان باکس‘ کے نام سے متعارف کرا دی ہے، جو کہ ای میل کی اہم معلومات پر کام کرے گی اور آپ اپنے نئے ’ ان بکس ‘ میں ریمائنڈر شامل کر سکیں گے۔

یہ نئی سروس ان بکس بنڈلز کی صورت میں کام کرے گی یعنی آپ چاہیں تو ایک جیسی ای میلز کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کر سکیں گے، اس کے علاوہ اس میں شامل خاص فیچرز میں ہوائی جہازوں کے اوقات کی معلومات، تقاریب کی تفصیلات، اور تصاویر اور دستاویزات جو کہ آپ کو آپ کے دوستوں کی جانب سے بھیجے گئے ہوں شامل ہیں۔

اس میں ’ اسسٹ‘ کا فیچر بھی شامل ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے کیے جانے والے کاموں کے ریمائنڈرز لگا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو کسی اسٹور پر فون کرنا ہے تو اس کا نمبر محفوظ کرنے پر آپ کو یاد دہانی کروائے گی اور یہ بھی بتائے گی کہ اسٹور کھلا ہوا ہے یا نہیں، اگر آپ کسی ریسٹورنٹ میں ٹیبل بک کرواتے ہیں تو اس کی کنفرمیشن ای میل کے ساتھ اس کا نقشہ بھی بتائے گی۔

ان بکس ابھی صرف کسی کی طرف سے انوائٹ کیے جانے پر ہی استعمال کی جا سکتی ہے یا پھر آپ چاہیں تو  پر سی میل کر کے دعوت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
لیکن اس کے ساتھ ساتھ جی میل کی ایپ بھی اسی طرح کام کرتی رہے گی جیسے ابھی تک کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -