اشتہار

یمنی حکومت نے ایران کا امن منصوبہ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

عدن: یمنی حکومت نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کیا گیا چار نکاتی امن منصوبہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے چار نکاتی منصوبے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ یمن میں فوری جنگ بندی کرائی جائے، بیرونی افواج کی جانب سے حملے بند کئے جائیں، قومی مذاکرات کا آغاز کیا جائے اورایک متحد قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

یمنی حکومت کے ترجمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم ایران کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کو مسترد کرتے ہیں‘‘، ان اقدامات کا مقصد صرف سیاسی فوائد حاصل کرنا ہے‘‘۔

- Advertisement -

یمن کی موجودہ حکومت اور اس کے مرکزی اتحادی سعودی عرب کا ایران پر الزام ہے کہ ’’ایران خطے میں برتری حاصل کرنے کے لئے یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہاہے‘‘، دوسری جانب ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ایران نے یمن میں حکومت کے خلاف لڑنے والے شیعہ حوثی قبائل کی براہ راست فوجی مدد کےالزام کو بھی مسترد کردیا ہے۔؎

سعودی عرب اور اس کے سنی عرب اتحادی ممالک گزشتہ تین ہفتوں سے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل پر بمباری کررہے ہیں کہ باغیوں کو ملک پر مکمل قبضہ اختیار کرنے سے روکا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں