اسلام آباد : یومِ پاکستان پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ محدود پیمانے پر منعقد کئے جانے کا اعلان کردیا گیا، پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پریڈمحدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان کردیا گیا۔
یوم پاکستان پریڈ کو محدود رکھنے کا فیصلہ رمضان المبارک کےباعث کیا گیا ، پریڈمیں تینوں مسلح افواج کےدستےبھرپورشرکت کریں گے۔
23 مارچ کو پریڈ ایوان صدر کے احاطےمیں منعقد کی جائےگی، صدر آصف زرداری تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے
پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ایوان صدرکےسامنے فلائی پاسٹ کریں گے تاہم تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان ڈے کے موقع پرخصوصی ملی نغمے کی شاندار ریلیز
گذشتہ روز پاکستان ڈے کے موقع پر 23مارچ کی مناسبت سے جوش، جذبے اور یکجہتی سے بھرپور حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا تھا، اس خصوصی نغمے کے خوبصورت بول ’پاکستان، قوسِ قزح کے رنگ‘ہمارا عشق، ہمارا پیار۔ صرف پاکستان‘ہیں۔
خیال ہے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس جشن میں سب سے آگے جوائنٹ سروسز پاکستان ڈے پریڈ ہے، یہ ایک ایسی تقریب ہے جو قوم کے جوش و جذبے کو متحد کرتا ہے، 1956 سے 2022 تک پھیلے ہوئے ایک تاریخی سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ اس شاندار پریڈ کے ارتقاء کی تاریخ بھی اتنی ہی شاندار ہے۔