ابوظہبی :اسٹینلاس واورینکا کو یو اے ای ٹینس میں سیمی فائنل تک رسائی مل گئی،تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یواےای میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ابوظہبی میں جاری نمائشی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ عالمی نمبر چار سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے اسپین کے نکولس الماگرو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
واورینکا نے ابتدا سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور مقابلہ چھ تین اور چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔ سیمی فائنل میں واورینکا کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔