The news is by your side.

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، کرکٹر نے گرل فرینڈ کو شریک حیات بنالیا۔

پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز کا سفید عروسی جوڑا پہنا زیب تن کیا ہوا ہے۔

دونوں تصویر میں انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں، آسٹریلوی کپتان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا’جسٹ میریڈ۔

پیٹ کمنز کی بیکی سے دو ہزار بیس میں منگنی ہوئی تھی جب کہ دونوں کے ہاں دو ہزار اکیس میں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں، وہ اب تک کینگرزو کی جانب سے ایک سو پچپن میچز کھیل چکے ہیں،جن میں تینتالیس ٹیسٹ، تہتر ون ڈے اور انتالیس ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

کینگروز فاسٹ بولر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اب تک 362 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ٹیسٹ میں ایک سو ننانوے، ون ڈے میں ایک سوانیس اور ٹی ٹوئنٹی میں چوالیس وکٹیں لے چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں