تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

"اداروں کا کام اداروں سے ہی کرائیں گے”

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہ کی لیکن ہم اداروں کی پشت پرکھڑے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے بلکہ ان کا کام انہی سےکرائیں گے۔

اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا، جس کے باعث شفاف اورغیرجانبدارالیکشن کا انعقاد ممکن ہوا۔

مزید برآں سپریم کورٹ میں خیبر یونیورسٹی کی طالبہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد داخلہ منسوخی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی میدان میں خفت اٹھانے کے بعد پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ

اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے کہا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ رخسانہ بنگش نے میڈیکل سال دوم کا امتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا تھا، طالبہ نے باقی سالوں کا امتحان بھی سپلیمنٹری میں پاس کیا۔

عدالت نے کہا کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد یونیورسٹی نے داخلہ اسلئے منسوخ کیا کہ پانچواں چانس نہیں لےسکتی،دوران تعلیم یونیورسٹی اورپی ایم ڈی سی نےغفلت کا مظاہرہ کیااورکوئی ایکشن نہیں لیا۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی ابتدا میں کوئی فیصلہ کرتی تواس کا فیصلہ درست قراردیا جاسکتا تھا، تعلیم مکمل ہونےاور پریکٹس شروع کرنے کے بعد رجسٹریشن کی منسوخی انصاف کے منافی ہوگی۔

دوران سماعت درخواست گزار طالبہ کی وکیل نے استدعا کی کہ عدالت یونیورسٹی کو ہدایت دے کہ وہ طالبہ کو ہرجانہ ادا کرے، جس پر عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دئیے کہ جرمانہ عائد کرنا متعلقہ ادارے کا کام تھا ہمارا نہیں،آپ خودسوئےرہےاور ہمیں کہہ رہے ہیں جاگ جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے خیبر یونیورسٹی کی اپیل خارج کردی۔

Comments

- Advertisement -