تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیاسی میدان میں خفت اٹھانے کے بعد پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: سیاسی میدان میں پے در پے ہزیمت اٹھانے والے حکمران اتحاد پی ڈی ایم نے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا دو روزہ اجلاس آئندہ منگل اور بدھ کو ہوگا، بڑھتے معاشی بحران اور نواز شریف کی معاشی ٹیم پر برہمی کے بعد حکمران اتحاد نے وفاقی وزرا کوطلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد پی ڈی ایم بجلی اور معاشی بحران پرمتعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لےگی،
ڈالرکی اڑتی اڑان اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی وجوہات پر شرکا کو بریف کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت مکمل بریفنگ کےبعد آئندہ انتخابات کےلئےبیانیہ تشکیل دے گی، یہ بھی اطلاعات زیر گردش ہیں کہ حکمران اتحاد نے نیا بیانیہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جائے گی کہ مہنگائی کی وجہ "عمران خان” ہے۔

اہم ترین اجلاس کے لئے پی ڈی ایم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

یہ بھی ‘ پی ڈی ایم کا اب اقتدار سے چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے لکھا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے معاشی تباہی کو جنم دیا ہے، اب اس تباہی سے نمٹنے کی ان کے پاس اہلیت نہیں،عالمی اور مقامی منڈیوں کو پی ڈی ایم حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -