اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

امریکا : ہوائی اڈے پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلانٹا : امریکا میں دو مسافر طیارے رن پر ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے، حادثہ رن وے پر ٹیکسی کے دوران پیش آیا

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو جانے والا طیارہ رن وے پر ٹیکسی کے دوران لوزیانا جانے والے طیارے کے پیچھے سے ٹکرایا جس سے طیارے کا پچھلا حصہ نوے کی ڈگری تک مُڑ گیا۔

- Advertisement -

ڈیلٹا ایئر لائنز کے ترجمان اینتھونی بلیک کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے کی وجہ سے کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، مسافروں کو بس کے ذریعے ٹرمینل واپس لے جایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تصادم میں دوسرے طیارے کے پر کو بھی نقصان پہنچا ہے، امریکی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں