جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کی سیاسی صورت پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہ سکے اور بڑا بیان داغ دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے، یہ عمران خان کی تقدیر ہے! اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ عمران خان عہدہ یا طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا بلکہ وہ اپنی عوام کی نمائندگی کررہا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک اپیل کی تھی۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں، خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتوار 3 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں