جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

"پی ٹی آئی کا مقابلہ سیاسی میدان میں نہیں کیا جاسکتا”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے سوال کیا ہے کہ ایک عام آدمی کی جماعت کو ملک میں کام کرنےدیاجاتاہےیانہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف دو ہزار چودہ سےفارن فنڈنگ کی بات چل رہی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے خود مانا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے،ممنوعہ فنڈنگ کی سزا یہ ہے کہ ایسا پیسہ الیکشن کمیشن اپنی تحویل میں لے لے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں دو بڑی جماعتیں منی لانڈرنگ پرچلتی تھیں جبکہ یہاں کا مسئلہ یہ ہے کہ اوورسیزپاکستانی پی ٹی آئی اورشوکت خانم اسپتال کو فنڈ کرتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے سوال کیا کہ ایک عام آدمی کی جماعت کو ملک میں کام کرنےدیا جاتاہےیا نہیں؟، صاف واضح ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ سیاسی میدان میں نہیں کیاجاسکتا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آج پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے جارہا ہے، پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں 8 سال زیر سماعت رہا، تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس 14 نومبر 2014 کو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں