تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

روی ساشتری نے عمران خان کو بہترین کپتان قرار دے دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو دنیائے کرکٹ کے بہترین کپتانوں میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں روی شاستری نے اپنی کتاب "اسٹارگیزنگ” کھلاڑی میری زندگی میں شائع کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان بہترین کپتانوں میں سے ایک ہیں جنہیں موجودہ وقت تک دنیا نے دیکھا ہے۔

روی شاستری نے لکھا کہ یہ سمجھنے کی کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ میں نے عمران خان کو کرکٹ کے بہترین کپتانوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک کہا،میرے اس نظریے کو بمشکل ہی کسی کوالیفکیشن کی ضرورت ہوگی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ عمران خان کے ریکارڈز خود بولتے ہیں، لیکن اگر عمران خان کے لیے مزید کسی گواہی کی ضرورت ہے تو وہ ان کھلاڑیوں کے تجربے سے بھی آسکتی ہے جنہوں نے عمران خان کا مقابلہ کیا تھا۔

روی شاستری نے لکھا کہ میں نے عمران خان کو پہلی مرتبہ انیس سو اٹہتر میں ٹیلی ویژن پر اس وقت کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور عمران خان بھارتی ٹیم کے خلاف کھیل رہے تھے۔

اپنی کتاب میں روی شاستری نے مزید لکھا کہ جب اگلے سیزن میں پاکستان ٹیم بھارت آئی تو میں نے وینکھڈے اسٹیڈیم (ممبئی) میں نارتھ اسٹینڈ میں جگہ پکی کی تھی جہاں سے میں نے عمران خان کی بولنگ سوئنگ اور ریورس سوئنگ پر ان کے کنٹرول کا شاندار مظاہرہ دیکھا تھا۔

روی شاستری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ عمران خان کی سوئنگ بولنگ نے بیٹسمینوں کی زندگی اجیرن کردی تھی، وہ اپنے وقت میں دنیا کے بہترین آل راؤنڈر تھے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عمران خان کی بیٹنگ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دور کے چار بہترین آل راؤنڈرز میں بہترین بلے باز تھے۔

Comments

- Advertisement -