کراچی: کشمیرپریمئیر لیگ کے پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد مالی بد انتظامی دیکھنے کو ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی ان دنوں پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں دئیے گئے چیک باؤنس ہونے لگے ہیں۔
کے پی ایل کنٹریکٹ کے مطابق بیشتر کھلاڑیوں کو ایونٹ سے قبل ہی 50 فیصد ادائیگی کردی گئی تھی، بقیہ ادائیگی کا معاہدہ اگست میں دینے کا کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کو چیک بھی دئیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ایل فرنچائزر کی جانب سے رقم لیگ انتظامیہ کو دی جاچکی ہے، اس کے باوجود کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوجانے سنگین غلطی ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کھیلنے والی ٹیموں میں باغ اسٹالینز، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفر آباد لائنز، راولاکوٹ ہاکس اور اوورسیز وارئیرز شامل تھیں۔
راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن ہے۔


