تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

عراقی وزیراعظم پر ڈرون کے زریعے قاتلانہ حملہ

بغداد: عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پرڈرون راکٹ حملہ ہوا ہے، تاہم وہ محفوظ ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق آج علی الصبح عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ان رہائش گاہ میں ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے، حملےمیں بارود سےبھرے ڈرون کا استعمال کیاگیا، اس حملے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے بعد وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں کہا کہ وہ خیریت سے ہیں۔

حملے کے بعد وزیراعظم مصظفیٰ الکاظمی کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں، عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز حملے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عراق کی خاطر امن اور تحمل کا مظاہرہ کرنے، قوم کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے سکیورٹی فورسز کی حمایت کی اپیل کی۔

عراقی وزیراعظم کا گھر بغداد کے گرین زون میں واقع ہے جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے مصطفیٰ الخادمی جمعے کو عراقی سکیورٹی فورسز اور الیکشن کو متنازع بنانے والی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -