منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاوری گرل اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور سوشل میڈیا سلیبریٹی دنانیر مبین کمال کی سنگر نکلی، معروف پاکستانی سنگر حدیقہ کیانی کے ساتھ مل کر پشتو گانا گایا تو سننے والے ان کی آواز کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

دونوں ستاروں نے اپنے مداحوں کو اس وقت مسحور کیا جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دونوں نے پُرجوش اندار میں پشتو کا مقبول گانا ‘جانان’ گایا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاوری گرل سے مشہور دنا نیر نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جو ممکن ہو کہ ان کا آنے والا پروجیکٹ ہو جس میں حدیقہ کیانی اور دنانیر ساتھ کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنف آہن: ’میں یہ نہیں کرسکتی‘ دنانیر مبین کی ویڈیو وائرل

اس مختصر ویڈیو کے کیپشن میں دنانیر نے لکھا کہ ‘یہ گانا سن کر بڑی ہوئی’ اور آج اسے حدیقہ کیانی کے ساتھ گانے کا اعزاز حاصل ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنانیر مبین کرسی پر بیٹھی ہیں جبکہ حدیقہ کیانی ان کے پیچھے کھڑی ہیں، دونوں ملکر مشہور گانا”جاناں“گا رہی ہیں، گانے کے دوران دونوں اچانک ڈانس شروع کردیتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اب تک ویڈیو کو ڈیرھ لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ’پاوری گرل‘ کے نام سے مشہور دنانیر مبین ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں (سیدہ سدرہ) نامی لڑکی کے مزاحیہ کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں