جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کیا ویرات کوہلی ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کیا ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کو ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم میں شامل کیا جائےگا؟ بی سی سی آئی نے فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) آٹھ اگست کو ایشیا کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے جارہا ہے۔

ایشیا کپ کی منتخب کردہ بھارت ٹیم سے اس بات کا اندازہ ہو جائے گا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کن کھلاڑیوں پر بھروسہ کرے گی؟

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا کیریئر ختم ہوگیا؟ پنڈت کی ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ دنیش کارتک کو بھی بھارتی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی ان دنوں بھارتی ٹیم سے باہر ہیں، طویل عرصے تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں برتری رکھنے والے کوہلی گذشتہ دو سال کے دوران کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں سینچری اسکور نہیں کرسکیں ہیں۔

کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں صرف 12 رنز بنائے جبکہ سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا، ٹورنامنٹ کا آغاز رواں ماہ کی تاریخ سے شروع ہوگا، ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا اٹھائیس اگست کو ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف ہی کھیلے گی جو کہ تئیس اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں