جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی خبر پرایکشن، خاتون پر تشدد میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا، خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار دھرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک سترہ میں سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو سفاکانہ طریقے سے تشدد کیا اور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے تھانہ شارع فیصل میں درخواست دی اور قانونی کارروائی کیلئےثنا نامی خاتون کو میڈیکل لیٹر دیا گیا تاہم خاتون نے دوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

بعد ازاں اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے خاتون پرتشدد میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا اور خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ کا خاتون پر سفاکانہ تشدد، ویڈیو وائرل

متاثرہ خاتون نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ ہیں بیٹا کھانا دینے آیا تھا گارڈ نے گالم گلوچ کی اور مجھے مارا جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ خاتون نے گالم گلوچ کی تو مجبور ہو کر یہ قدم اٹھایا۔

سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ خاتون اپنےشوہر کے ساتھ آئی تھیں، میں پوچھ گچھ کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون فلیٹوں میں کام کرتی ہے، ہم نے خاتون سے ایک سو چون کا بیان لےلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل اےآر وائی نیوزکی خبرپرپولیس حکام نے سخت نوٹس لیا اور ملزم کوفوری گرفتارکرنے کا حکم
دیا تھا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اپارٹمنٹ یونین نےسیکیورٹی کمپنی کےگارڈ کو فرار کرادیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں