اشتہار

خیبرپختونخوا اور سندھ میں بنیادی سہولت اسکیموں کیلئے 1.6 ارب کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا اور سندھ میں بنیادی سہولت اسکیموں کیلئے 1.6 ارب کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرانے سے متعلق پیشرفت ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ کیلئے6ارب68کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت توانائی کیلئے 60کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق حکومت اور کےالیکٹرک کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کی سمری مؤخر کر دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا اور سندھ میں بنیادی سہولت اسکیموں کیلئے 1.6 ارب کی منظوری دے دی۔ فاٹامیں تعمیرنو کیلئے وزارت ہاؤسنگ کیلئے 5ارب روپےکی گرانٹ، تیل وگیس کے الغازی بلاک کو ماڑی پیٹرول کے حوالےکرنے کی منظوری دی گئی۔

تیل وگیس کےکیرتھر بلاک کو پولینڈ کی کمپنی کےحوالےکرنے کی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں