ترک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق حادثہ قونیہ میں اس وقت پیش آیا جب معروف ایروبیٹکس ٹیم ترکش اسٹارز کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
پائلٹ پیراشوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا جب کہ حادثے میں تعمیراتی مشین آپریٹر سارجنٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
F5 تربیتی طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک تعمیراتی مشین سے ٹکرا گیا جو رن وے کے قریب چل رہی تھی۔
پولیس، فائر فائٹرز اور طبی عملہ سمیت ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں الرٹ ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے زخمی پائلٹ کو سیلوک یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن منتقل کیا۔
حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، حادثے سے بچاؤ کی ٹیمیں اہم شواہد اکٹھے کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے حادثہ پر مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔