پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

برطانیہ: ہر 7 میں سے 1 کرونا مریض کی موت، اعداد و شمار میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانوی اسپتالوں میں زیر علاج کرونا وائرس کے مریضوں سے متعلق اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 7 میں سے ایک مریض کی موت واقع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اس قوی خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہر سات میں سے ایک مریض کی موت ہو سکتی ہے، جب کہ اس وقت اسپتالوں میں ہونے والی اموات کی شرح 14 فی صد ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کی شرح اموات اس سے کہیں زیادہ ہے، انتہائی نگہداشت وارڈ کے مریضوں میں یہ شرح بڑھ کر 51.6 فی صد تک پہنچ چکی ہے، برطانیہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں افراد کو اسپتالوں میں علاج کی ضرورت پیش آئی۔

برطانیہ : کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ تھراپی کی منظوری میں تاخیر

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال جانے والے مریضوں میں 75,774 افراد میں وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے، خیال رہے کہ ان اعداد و شمار میں گھروں میں موجود کرونا کے مریضوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف مریضوں کی صحت یابی کے تناسب کا مسئلہ بھی پریشان کن ہے، گزشتہ 2 ہفتوں سے برطانیہ میں ایک بھی مریض صحت یاب نہیں ہو سکا، اب تک صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

مریضوں میں صحت یابی کے تناسب پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے صحت یاب ہونے والے افراد کے اعداد و شمار ہی ویب سائٹ سے ہٹا دیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس سے 11,329 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی مریضوں کی تعداد 88 ہزار 600 سے بڑھ گئی ہے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں