ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل ملازمین کی مدد سے چرانے والے 10 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فریئر پولیس نے ایک اہم کارروائی میں پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل چرانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی زیر زمین کیبل چوری کرنے میں ملوث افراد کے خلاف ڈی ایس پی فریئر چوہدری شاہد کی سربراہی میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق اس کارروائی میں دس کیبل چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی سی ایل کے 3 حاضر سروس ملازمین بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزمان سے 25 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ کیبل برآمد کی گئی ہے، ملزمان انتھونی چرچ کے قریب چوری کر رہے تھے اور چوری شدہ کیبل چھوٹے ٹرک میں رکھ چکے تھے، ایسے میں انھیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

پولیس نے واردات میں استعمال کے لیے لایا گیا ٹریکٹر اور ٹرک بھی پکڑ لیا ہے، ٹریکٹر کو زمین سے کیبل کھینچنے کے لیے استعمال کیا گیا، اس کارروائی کے دوران اقبال کباڑی نامی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں