ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

10 گیندوں کی کمی، کرکٹ آسٹریلیا کو لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں صرف 10 گیندوں کی کمی کے باعث آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے۔

گابا میں بھارت اور میزبان آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کا آغاز کچھ اچھا نہیں ہوا اور پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا، پہلے دن صرف 13.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوا اور 15 اوور مکمل نہ ہوسکے، جس کے بعد رولز کے تحت کرکٹ آسٹریلیا کو بڑے مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 رنز بنائے تھے کہ طوفانی بارش شروع ہوگئی جس کے بعد دوبارہ کھیل ممکن نہ ہوپایا۔

- Advertisement -

ٹیسٹ میچ میں محض 10 گیندیں کم کروانے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ کھیل کی ایک خاص حد مکمل نہ ہونے پر آسٹریلوی بورڈ کو شائقین کو پہلے دن کے تمام پیسے ری فنڈ کرنا ہوں گے۔

کرکٹ کے قوانین کے مطابق 15 اوورز کا کھیل ہونے پر شائقین کو پیسے ری فنڈ نہیں کیے جاتے، اگر مزید 10 گیندیں کروانے کےبعد بارش آتی تو کرکٹ آسٹریلیا کے پیسے بچ جاتے۔

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں، گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے 30145 افراد موجود تھے۔

خٰال رہے کہ پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا تھا، عنی بھارتی بولرز نے 13.2 اوورز کیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں