پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک کھیلی گئی 10 بڑی اننگز

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن یکم جون سے شروع ہو رہا ہے اب تک 9 میگا ایونٹ میں کئی کھلاڑیوں نے بڑی اننگز کھیلیں۔

آئی سی سی دسواں ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ نام ہے تیز رفتار اور چوکوں چھکوں کی برسات سے سجی کرکٹ کا تو شائقین کرکٹ اس میگا ایونٹ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاہم آج ہم آپ کو گزشتہ برسوں میں کھیلے گئے 9 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلی گئی کچھ انفرادی سب سے بڑی اننگز کے بارے میں بتائیں گے۔

- Advertisement -

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کئی کھلاڑی سنچریاں بنا چکے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج اوپنر کرس گیل کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ 2 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

کرس گیل نے پہلی سنچری ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی ایڈیشن میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف بنائی اور 117 رنز اسکور کیے جو اب تک کسی بھی بلے باز کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ انہوں نے دوسری سنچری (100 رنز) 2016 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف بنائی جو میگا ایونٹ کی نویں بڑی اننگ ہے۔ ویسے وہ مجموعی طور پر 463 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ 22 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی اننگ انگلینڈ کے سابق اوپنر ایلکس ہیلز کے نام درج ہے جنہوں نے 2014 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 116 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ 64 گیندوں پر یہ جارحانہ اننگ 11 چوکوں اور 6 چھکوں سے سجی تھی۔

اس فہرست میں پاکستان کے احمد شہزاد کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے 2014 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ناٹ آؤٹ 111 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے رلی روسو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 2022 کے میگا ایونٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 104 رنز کی اننگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10 ٹاپ اننگز میں بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کا نام چھٹے نمبر پر ہے۔ انہوں نے 2016 کے میگا ایونٹ میں عمان کے خلاف دھرم شالہ میں 103 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔

مختصر دورانیے کے میگا ایونٹ میں انگلینڈ کے اوپنر جوز بٹلر 2022 میں سری لنکا کے خلاف 101 ناقابل شکست کے ساتھ ساتویں، بھارت کے سابق مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 101 کے ساتھ آٹھویں اور سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے 2010 میں زمبابوے کے خلاف 100 رنز کی اننگ کھیل کر دسویں نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں