تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بھارت میں آنجہانی فقیر کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد

نئی دہلی : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ برس مرنے والے فقیر کے گھر سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گداگر شرینی واساشری گزشتہ برس طویل علالت کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، تریمولا تریوپتی ڈیواستانم (نجی این جی او) نے جب ان کے گھر کی تلاشی لی تو گھر سے 1، 1 ہزار کے نوٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت دس لاکھ روپے تھی۔

این جی او کا کہنا ہے کہ گداگر سن 2007 سے اسی گھر میں مقیم تھا جس نے گھر میں اپنی جمع پونجی چھپا رکھی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس گھر میں فقیر رہائش پذیر تھا وہ این جی او کی جانب سے دیا گیا تھا، جس میں دو فقیر نے دو بکسوں کے اندر ہزار ہزار کے لاکھوں نوٹ چھپا رکھے تھے جن کی مالیت 10 لاکھ روپے (پاکستانی کرنسی میں کم از کم 22 لاکھ) تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این جی او نے گداگر کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادی۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جس میں فقیر کے گھر سے لاکھوں برآمد ہوئے ہیں، 2019 میں آندھرا پردیش میں مرنے والے بشیر صاحب نامی فقیر کے گھر سے 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -