جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

دنیا کے 10 امیر ترین مسلمان کون کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اب تک دنیا کی امیر ترین شخصیات کے بارے میں جانا ہوگا مگر ہم آپ کو عالمی سطح پر 10 امیر ترین مسلم شخصیات کے بارے میں بتائیں گے۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، ایکس اور اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک 355.2 ارب ڈالر کے دولت کے ساتھ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص قرار پا چکے ہیں۔ ان کے علاوہ ایمیزون کے جیف بیزوز سمیت ٹاپ ٹین امیر ترین افراد میں کوئی مسلم شخصیت نہیں آتی۔

تاہم ہم آپ کو ایسے 10 امیر ترین مسلمان شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جن کی دولت کا تخمینہ اگر مذکورہ بالا شخصیات کی طرح سینکڑوں ارب ڈالر کے مالک تو نہیں مگر وہ مسلمانوں میں سب سے زیادہ امیر ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا نے دنیا کی 10 امیر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست شائع کی ہے۔ اس میں سر فہرست شخصیات کا نام آپ کو ضرور چونکا دے گا کیونکہ ان کا تعلق ایسے ترقی پذیر غریب ملک سے ہے۔

دنیا کی امیر ترین مسلم شخصیات میں سر فہرست شخصیت کا تعلق پاکستان سے جڑا ہے تاہم وہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں۔ مشہور کاروباری شخصیت شاہد خان 13.6 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین مسلمان ہیں۔

شاہد خان 16 سال کی عمر میں پاکستان سے امریکا ہجرت کی تھی اور اپنی ساری دولت امریکا میں بنائی اور اس وقت مسلمان شخصیات میں دولت کے تناسب میں سب پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارت سے تعلق رکھنے والے عظیم ہاشم پریم جی ہیں، جن کی دولت 12 ارب ڈالر ہے اور وہ وائپرو لمیٹڈ کے بانی ہیں۔

اس فہرست میں روسی مسلم شہری سلیمان کریموف 10.7 ارب ڈالر اور اسکندر مخمدوف 8.3 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے بھارتی نژاد ایم اے یوسف 7.8 ارب ڈالر جائیداد کے ساتھ پانچویں اور اسی ملک کے حسین سیجوانی 5.1 ارب ڈالر دولت کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ترکی کی معروف کاروباری شخصیت مورات اولکر 5.1 ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں، قازقستان کے تیمور کولیبایوف 5 ارب ڈالر دولت کے ساتھ آٹھویں، نائیجیریا کے عبدالصمد رابیو 5.2 ارب ڈالر دولت کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

دسویں نمبر پر پھر متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے عبداللہ بن احمد الغریر موجود ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 3.9 ارب ڈالر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں