تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہوشاب میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی جبکہ جوابی حملے میں 10دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

دہشت گرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے ہوشاب میں موٹروے ایم 8 پر آئی ای ڈیز دھماکے کیے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے صوبے میں امن و استحکام خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

چند روز قبل سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -