پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کرونا کیخلاف سو فیصد مؤثر ویکسین تیار

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی کمپنی نے پروٹین پر مبنی ویکسین تیار کرلی جو کرونا کی سنگین شدت کے خلاف سو فیصد مؤثر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے دو خوراکوں پر مشتمل ایسی کرونا ویکسین تیار کی ہے جو کرونا کی سنگین شدت کے خلاف اور اسپتال میں داخلے کے خلاف انتہائی مؤثر قرار دی جارہی ہے۔

اس ویکسین کو کلینیکل ٹرائل کے بعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور یورپین میڈیسینز ایجنسی (ای ایم اے) کے پاس منظوری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ویکسین پر پورا اعتماد ہے، ویکسین مارکیٹ میں آنے کے بعد حالات میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دیگر کووڈ 19 ویکسینز کی طرح اس نئی ویکسین میں بھی کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کو ہی ہدف بنایا جاتا ہے، مگر ایم آر این اے کے برعکس اس میں اسپائیک پروٹین کا تدوین شدہ ورژن قوت مدافعت بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق یہ ویکسین علامات والی بیماری سے بچانے کے لیے 57.8 فیصد مؤثر ہے جو ایم آر این اے ویکسینز سے کم ہے مگر بیماری کی سنگین شدت اور ہسپتال میں داخلے کے خلاف اس کی افادیت 100 فیصد ہے۔

اسی طرح معتدل سے سنگین بیماری کے ویکسین کی افادیت 75 فیصد ہے۔

سنوفی کمپنی کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کو فریج کے درجہ حرارت میں بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے، جو کم آمدنی والے ممالک کےلیے انتہائی بہترین ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں