تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت میں ملالہ سمیت 100 مسلمان خواتین نیلامی کیلئے پیش

نئی دہلی : بھارتی انتہاپسندی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی ویب سائٹ نے ‘بلی بائی’ پر ملالہ یوسفزئی سمیت درجنوں مسلم خواتین نیلامی کےلیے پیش کردی گئیں۔

عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی ملکیت سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سائٹ ’گٹ ہب‘ پر بنائی گئی ایک اور ویب سائٹ پر بھارتی انتہا پسندوں نے خوبصورت اور بااثر مسلم خواتین کو فروخت کےلیے پیش کیا ہے جس کا مقصد مسلمان خواتین کی تضحیک اور توہین کرنا ہے۔

اس مرتبہ بھارتی دہشت گردوں نے ‘گٹ ہب’ پر بنائی گئی ویب سائٹ ‘بلی بائی’ پر کم عمر انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی، کشمیری صحافی قرۃ العین اور دہلی ہائی کورٹ جج کی اہلیہ سمیت 100 بااثر خواتین کی تصاویر اور معلومات شیئر کی اور ان کی آن لائن نیلامی کی جائے۔

واضح رہے کہ خاتون صحافی قرۃ العین نے گزشتہ برس ‘سلی ڈیلز‘ نامی ویب سائٹ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے خلاف کام کیا تھا جس کا جواب بھارتی انتہا پسندوں نے ان کی آن لائن نیلامی کی صورت میں دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک برس کے دوران بھارت میں یہ دوسری ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس میں سماجی، سیاسی میدان میں سرگرم عمل مسلمان خواتین کی تذلیل کےلیے ان کی تصاویر اور معلومات شیئر کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سلی اور بلی دونوں الفاظ بھارت کی مقامی زبان میں توہین کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -