تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شارجہ: غیر قانونی ٹیکسی چلانے والے 1024 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد

ابو ظہبی : اماراتی ریاست شارجہ کے پولیس حکام نے تین ماہ کے دوران 758 ڈرائیوروں کو غیر قانونی ٹیکسی چلانے پر 5 ہزار روہے جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام نے سال 2018 کے آغاز سے اب تک کے دوران 1 ہزار 24 افراد پر غیر قانونی ٹیکسی چلانے پر جرمانہ عائد کیا ہے جن میں زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جن افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا وہ اپنی نجی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرنے رہے تھے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے تین ماہ کے دوران غیر قانونی ٹیکسی چلانے والے 758 ڈرائیوروں کر پکڑ پر سزا دی گئی ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر برائے ٹرانسپورٹ افیئرز عبدالعزیز ال جاروان کا کہنا ہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزیوں کے جون میں 407، جولائی میں 192 اور اگست میں 425 شکایات سمیت رواں برس کل 1 ہزار 24 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

عبد العزیز الجاروان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی جانب سے مذکورہ افراد کو شارجہ سٹی اور شارجہ کے ضلع وسطی سے پکڑا گیا تھا۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ افیئرز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹیکسی کے کیسز کو 20 افسران پر مشتمل ٹیم دیکھ رہی تھی جنہوں نے 1024 غیر قانونی ٹیکسی ڈرائیوروں کو پکڑا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نجی کاروں کو ٹیکسی کے طور چلانے والے ڈرائیوروں کو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 5 ہزار درہم جرمانہ اور وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -