تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نئی دہلی، ایک ہی گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد

نئی دہلی: بھارت کے دارلحکومت کے ایک گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے نواحی گاؤں بریری کے ایک گھر سے اتوار کے روز 11 لاشیں برآمد ہوئیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.

پولیس افسر وینیت کمار کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد اُسی گھر کے رہائشی ہیں جہاں سے لاشیں برآمد ہوئی، 10 افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور اُن کی لاشیں چھت سے لٹکی ہوئی تھیں۔ مقتولین میں چار مرد اور سات خواتین شامل ہیں جبکہ گھر میں کی 70 سالہ مالکن کی لاش بھی گھر کے فرش سے برآمد ہوئی۔

وینیت کمار کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مذکورہ گاؤں کے ایک شخص نے تھانے میں اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور وجہ موت جاننے کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں پر کسی گولی یا زخم کا کوئی نشان نہیں، مذکورہ افراد نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -