جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے 11 سیاسی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر جاری پابندی ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے 11 سیاسی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 11 سیاسی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ، شیر افضل مروت، فیصل جاوید سالار کاکڑ،علی بخاری ، خالد مسعود، ندیم افضل ،ایڈووکیٹ نوید انجم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

ساجدہ بیگم، سراج احمد،سرار اظہرطارق ، بیرسٹرگوہر، زرتاج گل،شعیب شاہین،عمیرنیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

گذشتہ روز اڈیالہ جیل انتظامیہ نےسیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کردی، پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں، پابندی کے باعث رمضان میں قیدی دو ہفتے تک اپنے پیاروں سے ملاقات نہیں کرسکے، ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقاتوں پرپابندی ختم ہوچکی ہے، جیل میں موجود تمام قیدیوں کے لواحقین نارمل ایس او پیز کے مطابق ملاقات کرسکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں