تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا جانے والی پرواز میں لڑکی دم توڑ گئی

ٹرکش ائیر لائن کی نیویارک جانے والی پرواز کے دوران لڑکی کی روح پرواز کر گئی۔

استنبول سے نیویارک جانے والی پرواز میں سفر کرنے والی 11 سالہ لڑکی ہوائی اڈے پر موجود ڈاکٹر اور ہنگامی عملے کی کوششوں کے باوجود چل بسی۔

بوڈاپیسٹ ہوائی اڈے کے مطابق لڑکی پرواز کے دوران ہوش کھو بیٹھی جس پر پائلٹ کو اطلاع دی گئی اور طیارے کا رخ موڑ دیا گیا۔

ترکش ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ کیبن کریو نے جہاز میں موجود کسی بھی ڈاکٹر سے مدد کی درخواست کی جب کہ کپتان نے ہنگری میں لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی۔

ایئر لائن نے کہا کہ ایک ڈاکٹر نے "دل کا مساج” کر کے لڑکی کو زندہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ ترکش ایئرلائنز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

فضا میں جان لیوا طبی ہنگامی صورتحال شاذ و نادر ہی ہوتی ہے، ہوا بازی کے ایک ماہر صحت نے گزشتہ ماہ واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ پروازوں کے دوران 2 فیصد سے بھی کم طبی واقعات اتنے شدید ہوتے ہیں کہ جہاز کا رخ موڑا جائے۔

Comments

- Advertisement -