مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے 55 سالہ خاتون سے چوتھی شادی کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ عبدالحنان بٹگرام کی 55 سالہ دلدار بی بی نامی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
عبدالحنان کے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔
عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں جن میں 6 بیٹے ، 6 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔
بزرگ کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اورولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مانسہرہ میں ہی 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی تھی۔
محمد زکریا کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کر گئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔