بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 12 افراد جل کرجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ روڈ پر دو گاڑیوں کے خوفناک تصادم میں12 افرادجل کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مسافر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی، پک اپ میں ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا، جس کے باعث آگ لگی۔

تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کان مہترزئی کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے آنے والی والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آرہی تھی کہ پک اپ سے ٹکرا گئی ، پک اپ میں ایرانی تیل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

مسافر کوچ اور ایرانی تیل لے جانے والی پکُ اپ کے تصادم کے نتیجے میں 12افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مسافر نے زخمی حالت میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ۔

- Advertisement -

حادثہ صبح پانچ بجے کے قریب پیش آیا انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر مسافر کوچ سے لاشیں نکال لیں ہیں اور لاشیں شناخت اور ڈی این اے کے لئے کوئٹہ منتقل کردی گئیں، پک اپ میں ایرانی تیل اسمگل کیا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں : ڈی آئی خان : بس اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ بلوچستان میں ایرانی تیل کی چھوٹی گاڑیوں میں لے جانے پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے حادثات کے باعث پابندی لگا رکھی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں