بھارت میں مسافر ٹرین کا ایک اور جان لیوا حادثہ پیش آیا گیا جس میں متعدد افراد نے جان گنوا دی۔
افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں ٹرین میں آگ کی افواہ پر مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ مسافروں نے جھوٹی اطلاع پر ٹرین سے کود کر جان بچانے کی کوشش کی تو مخالف سمت سے آنے والی ٹرین نے متعدد مسافروں کو کچل دیا۔
پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹر کے جلگاؤں کراس کرنے والی ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیلنے کے بعد بارہ افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے کئی نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی اور دوسرے جانب سے آنے ولی ٹرین کی زد میں آ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی سے 400 کلومیٹر دور پچورا کے قریب مہیجی اور پردھاڈے اسٹیشنوں کے درمیان حادثہ پیش آیا جہاں لکھنؤ-ممبئی پشپک ایکسپریس، ایک ڈیلی سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین جو لکھنؤ سے ممبئی کے درمیان چلتی ہے، افواہ کی وجہ سے کسی کے زنجیر کھینچنے کے بعد رک گئی تھی۔
سنٹرل ریلوے کے چیف ترجمان سوپنل نیلا نے بتایا کہ پشپک ایکسپریس کے کچھ مسافر نیچے اترے، اور بنگلورو سے دہلی جانے والی کرناٹکا ایکسپریس سے ٹکرا گئے۔
ریلوے کے ایک سینئر اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "ہماری ابتدائی معلومات کے مطابق پشپک ایکسپریس کی ایک بوگی کے اندر ‘ہاٹ ایکسل’ یا ‘بریک بائنڈنگ’ (جامنگ) کی وجہ سے چنگاریاں ہوئیں اور کچھ مسافر گھبرا گئے،انہوں نے زنجیر کھینچ لی، اور ان میں سے کچھ نیچے کود گئے۔ اسی وقت، کرناٹک ایکسپریس ملحقہ ٹریک پر سے گزر رہی تھی۔
دل دہلا دینے والی تصاویر میں پٹریوں پر لاشیں پڑی دکھائی دے رہی ہیں اور کچھ لوگ خون میں لت پت زخمی بھی تھے۔