تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

25 مئی واقعے میں 12 تھانیدار معطل، تحقیقات شروع

25 مئی واقعے میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور لاہور کے 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر 25 مئی واقعے میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور لاہور کے 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو غنڈہ راج کیا گیا تھا اور معصوم لوگوں پر تشدد کیا گیا تھا۔ اس روز چاردیواری کا تقدس پامال کرکے وحشیانہ حرکتیں کی گئیں۔ ایس ایچ اوز کو معطل کرکے انکوائزیز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ پولیس میرے کہنے پر کوئی کارروائی کرے۔ ہم معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے کارروائی کریں گے۔ اگر اس معاملے پر لیگی رہنماؤں کا کردار سامنے آیا تو ان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے۔ جن ن لیگ رہنماؤں کیخلاف تھانوں میں درخواستیں ہیں انکے خلاف قانون راستہ بنائے گا۔ کچھ لوگوں نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف بھی درخواست دی ہے۔ ذاتیات پر نہیں جائیں گے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹی ایل پی نے احتجاج کیا، پی پی نے بھی لانگ مارچ کیا۔ یقینی بنائیں گے کہ آئندہ کسی پارٹی کے کارکنوں پر ایسا تشدد نہ ہو۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ن لیگ یا کسی بھی پارٹی کے کارکنان پر تشدد ہو۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کو لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب حکومت کو لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -