بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی، جس پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹیلی جنس بنیادوں پر دیکھی جا رہی تھیں، دہشت گردوں کو فرار ہونے کے دوران روکا گیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا، مقامی لوگوں نے آپریشن اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں