جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پب جی کھیلنے والے 12 سالہ بچے کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: آن لائن گیم بپ جی کھیلنے کے دوران 12 سالہ مصری بچے کی موت کا واقعہ پیش آیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اہل خانہ جب کمرے میں داخل ہوئے تو انہیں بچہ بے ہوشی کی حالت میں ملا، جس کے برابر میں موبائل پڑا تھا اور اُس میں پب جی گیم چل رہا تھا۔

مصر کے مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز 12 سالہ بچے کو اہل خانہ بے ہوشی کی حالت میں السلام انٹرنیشنل اسپتال لے کر پہنچے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز نے بچے کی موت کی تصدیق کی اور انتقال کی وجہ جاننے کے لیے چند ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے کا بلڈپریشر بڑھا جس کی وجہ سے اُسے ہارٹ اٹیک ہوا اور یہی موت کی وجہ بنا۔

مزید پڑھیں: پب جی پر پابندی، ایک اور بھارتی طالبعلم کی خودکشی

والد کا کہنا تھا کہ ’ہم جب بالکونی میں داخل ہوئے تو وہاں خون پڑا ہوا تھا، کمرے میں جاکر دیکھا تو بیٹے کی ناک، چہرے اور گردن سے خون بہہ رہا تھا جبکہ اُس کا جسم نیلا پڑا ہوا تھا‘۔

پبلک پراسیکیویشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی جبکہ بچے کے جسد خاکی کو مردہ خانہ منتقل کردیا، انتقال کی وجہ جاننے کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں