اسرائیل نے غزہ میں ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری لانے پر پابندی لگا دی۔ غزہ میں ملبے تلے 12ہزار فلسطینیوں کی لاشیں ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ترجمان حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں ملبے تلے دبی 12ہزار لاشوں کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری لانا ہو گی لیکن اسرائیل ہیوی مشینری کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس اسرائیلی اسیران کی لاشیں حوالے کرنے کے وعدے کو پورا نہیں کرے گی۔
اسرائیل کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تصدیق شدہ تعداد 47ہزار 583 ہو گئی جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1لاکھ 11ہزار 633 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہید افراد کی تعداد کم ازکم 61 ہزار 709 تک ہے غزہ میں مبلے تلے دبے فلسطینیوں کو اب شہید تصور کیا جا رہا ہے۔