تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‘میرا پیچھا چھوڑو بہن’، بھارتی کرکٹر کا اُروشی روٹیلا کو کرارا جواب

بھارتی اداکارہ و ماڈل اُروشی روٹیلا اور کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان جاری تنازع ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب کرکٹر نے اداکارہ کو بہن کہہ ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈورہ باکس اروشی نے کھولا، ادکارہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایک شخص جس کا نام "آرپی” ہے اس نے مجھ سے ملاقات کے لئے ہوٹل لابی میں طویل انتظار کیا تھا۔

اروشی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ایک بار ایک مصری گلوکار نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جبکہ ان کی پہلے سے دو بیویاں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کس اداکارہ سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟

اداکارہ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ نئی دلی میں شوٹنگ کے بعد آر پی ان سے ملنے آئے، ڈیٹنگ کے لئے میں اپنے روم میں تیار ہونے گئیں لیکن میں اتنی تھکی ہوئی تھیں کہ سوگئی۔

جب میں نے اُٹھ کر دیکھا تو میرے موبائل فون پر سولہ سے سترہ مسڈ کالز موجود تھیں اور یہ دیکھ کر مجھے بہت برا بھی محسوس ہوا کہ کوئی مجھ سے ملنے کے لیے آیا اور وہ ان سے مل نہ سکیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ یہ آر پی کون ہے؟ تو انہوں نے یہ بتانے سے انکارکیا۔

Image

لیکن سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جن کے بارے میں اروشی بات کر رہی ہیں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت ہی ہیں۔

دوسری جانب ریشبھ پنت نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک معنی خیزپیغام شیئر کیا۔

بھارتی بیٹر نے تحریر کیا کہ ’کتنا دلچسپ ہے کہ لوگ کس طرح صرف شہرت حاصل کرنے اور شہ سرخیاں بنانے کے لیے انٹرویو کے دوران جھوٹ بولتے ہیں؟‘

انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا ’میرا پیچھا چھوڑو بہن۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں اسٹارز کسی تنازع میں الجھے ہوں اس سے قبل بھی اروشی روٹیلا ریشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ کا اشارہ دے چکی ہیں۔

تاہم کرکٹر کے پاس اس دعوے کو مسترد کرنے اور انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔

Comments

- Advertisement -