جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 13 افراد کو تاحال بازیاب نہ کروایا جاسکا

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد : کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے تیرہ افراد کو تاحال بازیاب نہ کروایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں تیرہ مغویوں کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا، اغوا کیے جانے سے پہلے باغ میں رقص کی ویڈیو سامنے آگئی۔

کچے کے ڈاکو دو روز پہلے تیرہ افراد کو اغوا کرکے لے گئے تھے، جس کے بعد سی سی ڈی تھانہ رحیم یار خان میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے دو روز قبل صادق آباد باغ میں آم کے باغ میں کام کرنے والے تیرہ مزدوروں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا، اغوا ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : کچے کے ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری ، 13 افراد کو اغوا کرلیا

واقعہ پر راجن پور پولیس اور رحیم یارخان پولیس میں حدود کا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

اغوا ہونے والوں میں ندیم احمد، رشید احمد، وسیم احمد، صدام حسین، گل حسن، محمد بلال، محمد حنیف، ندیم، کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق صادق آباد کے علاقے رحیم آباد سے ہے،

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں