کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث گلشن حدید میں 132 کے وی کے کھمبے گر گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے دھابیجی سے شیدی گوٹھ اور پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن کے کھمبے تیز ہوائیں چلنے کے باعث گرے ہیں۔
کے الیکٹرک کے عملے نے مرمتی کام شروع کردیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہوا کے دباؤ کے نتیجے میں کھمبے گرے ہیں۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاور گرنے کے واقعے سے شہر کی بجلی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے، ہائی ٹینشن پول سے کوئی سپلائی منسلک نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹرانسمیشن انفرا اسٹرکچر ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہورہا تھا گزشتہ دنوں میں تیز ہواؤں سے متاثر ہوا۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔