اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

گندھارا تہذیب کے چوری شدہ 133 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے چوری ہونے والے 13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے قدیم گندھارا تہذیب کے 133 نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے چوری شدہ 133 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے نیویارک میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں گزشتہ روز تقریب منعقد ہوئی جس  میں برآمد شدہ بعض نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے حکومت پاکستان کی جانب سے نوادرات وصول کیے۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے میں ہٹن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی اور نوادرات اسمگلنگ یونٹ کے سربراہ میتھیو بوگڈانوس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے۔

- Advertisement -

قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر، اس کے نوادرات کے اسمگلنگ یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا پاکستان کے چوری شدہ ثقافتی خزانے کی برآمد کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب یہ نوادرات پاکستان بھر کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔

بوگڈانوس نے کہا کہ وہ پاکستان کو عظیم پاکستانی ورثے کے نمونے واپس کرنے پر بہت خوش ہیں، جن کی تہذیب 5000 سال پرانی ہے۔

واضح رہے کہ یہ نوادرات غیر قانونی منتقلی کے دوران امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے قبضے میں لیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں