جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کولمبیا میں 14 سالہ سماجی کارکن قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے کام کرنے والا 14 سالہ کارکن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینر ڈیوڈ نامی کولمبین نوجوان کو گزشتہ روز بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، جو واقعے کے وقت گشت پر تھا۔

گاؤکا علاقائی سودیشی کونسل (سی آر آئی سی) کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی کارکن دنڈا بردار گروپ کے ہمراہ گشت کررہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد سے آمنا سامنا ہوا، جنہوں نے برینر پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 14 سالہ ماحولیاتی کارکن دو افراد ہلاک ہوئے، لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں برینر دیوڈ ککو دھرتی مان کا محافظ قرار دیا جاتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس کولمبیاں میں ڈیڑھ سو زائد سماجی خدمات انجام دینے والے کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا جب کہ سال 2020 میں کولمبیا میں 65 ماحولیاتی کارکنان کو ہلاک کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں