تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

افغان صدر پر مستعفی ہونے کا دباوُ ، صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں صدر اشرف غنی کےاستعفےکی خبریں زیر گردش ہیں، سینیئر صحافی نجفی زادہ نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ افغان صحافی ہارون نجفی زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ کاپیغام ریکارڈ کرادیا ہےجو کسی بھی وقت جاری کردیا جائےگا۔

افغان صدر ملک کی موجودہ صورت حال پر کافی دباو کا شکار ہیں، اور اعلیٰ افغان حکام سے مشاورت میں مصروف ہیں، گذشتہ شب ہونے والی مشاورتی میٹنگ سے پہلےصدراشرف غنی نےقوم کےنام پیغام میں کہا کہ وہ مزید اشیں نہیں گرنےدیں گے،مشاورت کےنتائج سےقوم کوآگاہ کریں گے۔

طالبان سے مذاکرات، وفد تشکیل دینے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اشرف غنی اور افغان سیاسی رہنماؤں کی صدارتی محل میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا، افغان ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی نے طالبان سےفوری مذاکرات شروع کرنےکیلئے وفد بنانےکافیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کی صورتحال، پر ایک اور اہم اجلاسفغان صدراشرف غنی کی زیرصدارت ہوا، جس میں فغان آرمی چیف نے کابل کی حفاظت سے متعلق منصوبہ صدر کو پیش کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -